ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں منگل کو دکاندار اور حجام کے لئے ویکسین کا انتظام؛ این آر ائیز کےلئے بھی رہے گی سہولت؛ 45سال سے زائد عمر والے بھی اُٹھائیں فائدہ

بھٹکل میں منگل کو دکاندار اور حجام کے لئے ویکسین کا انتظام؛ این آر ائیز کےلئے بھی رہے گی سہولت؛ 45سال سے زائد عمر والے بھی اُٹھائیں فائدہ

Tue, 08 Jun 2021 01:14:08    S.O. News Service

بھٹکل 7/ جون (ایس او نیوز) بھٹکل میں منگل کو دکان مالکان سمیت دکانوں  میں ملازمت کرنے والوں ، دودھ بیچنے والوں، حجام اور سابق سروس مین کے لئے  کورونا ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر   ممتا دیوی نے بتایا کہ  یہ لوگ بھٹکل سرکاری اسپتال کےبالمقابل واقعBCM ہوسٹل میں  ویکسین لے سکیں گے۔ یاد رہے کہ ان کی عمر 18 سال سے اوپر ہونی چاہئے۔ ان لوگوں کےلئے ضروری ہوگا کہ  وہ  ایک فارم  کو پُر کرکے جمع کرائیں جس سے پتہ چل سکے کہ  وہ  کہاں یا کس دکان میں ملازمت کرتےہیں۔ یہ لوگ پنچایت حدود میں قائم کئے گئے   ویکسین کے  ہیلتھ سینٹرس  میں بھی پہنچ کر ٹیکہ لگواسکیں گے۔ بتاتے چلیں  کہ ان تمام مراکز میں 45 سال سے زائد عمر والوں کےلئے  بھی کورونا ویکسین لینے کی سہولت جاری رہے گی۔

رابطہ ہال میں 11 سو لوگوں نے لیا کورونا ٹیکہ:   پیر کو رابطہ ہال میں مجلس اصلاح و تنظیم نے  کورونا ٹیکہ  کے لئے تعلقہ انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے  جو سہولت فراہم کی تھی،  اس سینٹر میں پہنچ کر پیر کو  1086 لوگوں نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا۔ پتہ چلا ہے کہ اس میں  قریب چار سو این آرآئیز بھی شامل ہیں جن میں اکثر لوگ  سعودی عربیہ کے مختلف شہروں سمیت  دبئی وغیرہ جانے کے لئے ویکسین  نہ ملنے سے پریشان تھے۔  رابطہ ہال میں صبح نو بجے سے رات 8 بجے تک  کورونا کی ٹیکہ کاری کی گئی جسکےلئے فیڈریشن کے نوجوانوں سمیت اسپتال کے اسٹاف نے بھی بھرپور تعاون پیش کیا۔ جبکہ تنظیم اور رابطہ کے ذمہ داران بھی  اس کارخیر میں برابر شریک تھے۔

رابطہ ہال میں منگل کو بھی جاری رہے گی ٹیکہ کاری:  مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی طرح منگل کو بھی  رابطہ ہال میں  این آر آئیز سمیت 45 سال سے زائد عمر والوں کےلئے کورونا ویکسین کی سہولت  جاری رہے گی۔ تنظیم  کے میڈیا کور آرڈی نیٹر جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب نے بتایاکہ  منگل صبح 9 بجے   رابطہ ہال میں  کورونا ٹیکہ  لگوانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ این آر آئیز اور نون این آر آئیز  دونوں کا رجسٹریشن رابطہ ہال میں ہی ہوگا ۔ عام لوگ جن کی عمر 45 سال سے زائد ہو، وہ اپنا آدھار کارڈ لے کر   اور این آر آئیز اپنا پاسپورٹ (مع ویزاء )ساتھ لے کر  رابطہ ہال پہنچیں۔ ڈاکٹر شباب نے عوام الناس سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ  لوگ اس سے فائدہ اُٹھائیں ۔

ڈاکٹر شباب نے بتایا کہ پیر کو  رابطہ ہال میں  منظم طریقہ سے کورونا ٹیکہ  لگوانے میں ہم کامیاب رہے،  البتہ منگل کو مزید منظم انداز میں  ٹیکہ لگوانے کا نظم کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ منگل کو عام زُمرے میں  کورونا کا ٹیکہ لگوانے جو لوگ آئیں گے اُن کے لئے ضروری ہوگا کہ اُن کی عمر 45 سال یا اس سے زائد ہو، 45 سال سے کم عمر والوں کےلئے رابطہ  ہال میں ٹیکہ نہیں لگوایا جائے گا۔ اسی طرح این آر آئیز  جو اپنےپاسپورٹ کے ساتھ آئیں گے، اُن کے لئے عمر کی قید نہیں ہوگی۔


Share: